عالمی یو م انسداد ملیریا کے حوالے سے ملیریا کنٹرول پروگرام کے تحت بی آر ایس پی آفس سے ڈی آئی خان روڈ پر واک

جمعرات 26 اپریل 2018 22:13

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2018ء)بی آر ایس پی ژوب ،شیرانی کے زیر اہتمام عالمی یو م انسداد ملیریا کے حوالے سے ملیریا کنٹرول پروگرام کے تحت بی آر ایس پی آفس سے ڈی آئی خان روڈ پر واک ہوئی جس میںبڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی واک میں بی آرایس پی کے ڈی پی ایم شیرحسن باروزئی ، ڈی پی سی شیرانی قاسم شیرانی،ژوب کے ڈی پی سی انورشاہ کاکڑ، انڈس کا مانٹرنگ افیسر دین محمد شیرانی،قطب خان ،محمد ابوزر،واحد شاہ،اور دیگر نے شرکت کی اس موقع پر مقررین نے کہا کہ ژوب اور شیرانی سے ملیریا کا خاتمہ ہمارا عزم ہے ملیریا سے بچائوں کے احتیاطی تدابیر کے اصولوں پر عمل پیراہونا لوگوں میں اس کے خطرات سے بچھنے کیلئے دوا لگی مچھر دانیوں کا استعمال اور مراکز صحت میں موجودادویات کا استعمال ہر متاثرہ شخص کا بنیادی حق ہے انہوں نے کہا کہ آج اس واک کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ لوگوں میں شعور آجاگر کیا جائے اور خود ملیریا سے بچنے کا احساس کرے مقررین نے کہا کہ ملیریا ایک مہلک بیماری ہے جسکی وجہ سے ہمیں مالی اور جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہیں لوگوں میں ملیریا بیماری کے بارے میں احساس بہت کم ہے اس لئے یہ ضروری ہے کہ موثر احتیاطی تدابیتراپناکر بیماری سے قبل از وقت اپنے اپ خصوصاًپانچ سال سے کم عمر بچوں اور حاملہ خواتین کی حفاظت یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ بی آر ایس پی نے انڈس ہسپتال کے مالی معاونت سے ژوب اور شیرانی میں بھر پور انداز نے محکمہ صحت اور احساس ارگنائزیشن کے تعاون سے بی سی سی کے ذریع دوردراز علاقوں میں مراکز صحت کی فعالیت اور ملیریا کے خلاف گھر گھر آگاہی پیغام پہنچایا ہے ملیریا کنڑول پروگرام کے ضلعی افسران نے احساس ذمہ داری کے ساتھ ملیریا کے خاتمے کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کیں ہیں اس لئے آج لوگ احتیاطی تدابیر اپنا رہے ہیں جو بڑی کامیابی ہے اس عمل میں ہر طبقہ فکر کے لوگوں کی تعاون ہم سب کی کامیابی ہے جو ہماراقومی مذہبی اور انسانی فریضہ بھی ہے ۔