ڈی سی آفس اٹک میں رمضان المبارک کے حوالے سے ایک اہم اجلاس

جمعرات 26 اپریل 2018 22:30

فتح جنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) ڈی سی آفس اٹک میں رمضان المبارک کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت اے ڈی سی ایف اینڈ پی میر محمد نواز نے کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں شرکاء کو رمضان المبارک کے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ اس سال بھی ضلع بھر میں ہر تحصیل میں رمضان بازارلگائے جائیں گے جہاں پر اشیاء خوردونوش کی تمام اشیاء ضروریہ رعایتی نرخوں پر موجود ہوںگی۔

ان تمام رمضان بازاروںمیں عوام کو ہر قسم کی سہولت مہیاء کی جائے گی ۔اجلاس میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا بھی جائزہ لیا گیااور اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ یہ تما م اشیاء کنٹرولڈ پرائس پر اوپن مارکیٹ میں بھی دستیاب ہوں تاکہ عوام الناس کو کسی قسم کی زحمت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ عنوان :