انصاف یوتھ ونگ کے زیر اہتمام کنونشن آج ہو گا

جمعرات 26 اپریل 2018 23:40

ْ مری۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) صدر انصاف یوتھ ونگ تحصیل مری ناصر محمودعباسی کے مطابق آج 27 اپریل بعدازنماز جمعہ دن 3 بجے نگہت زار پارک مال روڈ مری پر انصاف یوتھ ونگ کی جانب سے ایک کنونشن کا انعقاد کیاجارہا ہے جس میں پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنماء ،انصاف یوتھ ونگ تحصیل مری وشہر کے عہدیداران ،کارکن اور تحریک انصاف تحصیل مری کے رہنماء شرکت کرینگے ۔