مسلم لیگ ن مری کے رہنماء حاجی اکثرین عباسی کے بڑے بھائی محمد لطیف عباسی انتقال کرگئے

جمعرات 26 اپریل 2018 23:40

مری۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) مسلم لیگ ن مری کے رہنماء حاجی اکثرین عباسی کے بڑے بھائی محمد لطیف عباسی گذشتہ دن رضائے الہیٰ سے انتقال کرگئے جن کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں ان کے آبائی علاقہ نمبل میں سپردخاک کردیا گیا نماز جنازہ میں مسلم لیگ ن تحصیل مری کے صدرراجہ دفتر عباسی،جنرل سیکرٹری حق نواز عباسی،صدرلیبر ونگ ن غالب بشیر عباسی،صدر یوسی نمبل ضیاء اللہ عباسی،چیئرمن دریا گلی اصغر عباسی،وائس چیئرمین دانش یامین عباسی،سابق ناظم نمبل راجہ ارشد نوا زعباسی،ن لیگ مری سٹی کے صدر راجہ احسان نواز،صدرمری پریس کلب اورنگزیب عباسی ،چیئرمین مسیاڑی حاجی امتیاز عباسی،نوجوان بنکار توقیر عباسی ،نائب صدر مری پریس کلب طفیل عباسی،جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران مری راجہ اکمل نوا زعباسی،صدرایم ایس ایف تحصیل مری صیام مسعود عباسی،کے علاوہ منتخب نمائندوں،یونین کونسلوں کے چیئرمینوں،وائس چیئرمینوں،کونسلروں،لیگی رہنمائوں کارکنوں،اسلام آباد،تحصیل مری اور دیگر شہروں سے مذہبی،سیاسی،سماجی ،کاروباری شخصیات ،صحافیوں،وکلاء ،اہل علاقہ اور عزیز اقارب نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :