سپین،کریم چوری کرنے کے الزام میں میڈریڈ کی وزیراعلیٰ مستعفیٰ

جمعہ 27 اپریل 2018 09:50

میڈرڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) سپین کے میڈریڈ صوبے کی خاتون وزیراعلیٰ کریسٹینا سیفونٹیس نے چند سال قبل ایک سپر مارکیٹ سے کریم کے دو پیکٹ چوری کرنے کا الزام سامنے آنے کے بعد استعفیٰ دے دیا ۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق کریسٹینا سیفونٹیس نے مستعفی ہونے کا اعلان ایک پریس کانفرنس میں کیا۔

(جاری ہے)

اسپین کے ایک آن لائن اخبار اوکیڈیاریو نے اس واقعے کی ایک فوٹیج پوسٹ کی ہے۔

کریم چوری کا یہ واقعہ 2011ء میں پیش آیا تھا۔ اس فوٹیج میں سیفونٹیس کو جنوبی میڈریڈ میں واقع ایک سپر مارکیٹ کے سکیورٹی گارڈ کے سامنے اپنا بیگ خالی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا تھا کہ سپر مارکیٹ سے انہوں نے کریم کے دو پیکٹ چوری کئے تھے۔ بعد ازاں چالیس یوور ان کی قیمت ادا کردی گئی تھی۔ سپر مارکیٹ کی طرف سے سیفونٹیس کے خلاف کسی قسم کی شکایت درج نہیں کی گئی۔