امریکی ریاست وسکونسن میں تیل صاف کرنے والے کارخانے میں دھماکوں اور آتشزدگی سے متعدد افراد زخمی

جمعہ 27 اپریل 2018 13:20

سپیریئر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) امریکا کی مغربی وسطی ریاست وسکونسن کے شہر سپیریئر میں تیل صاف کرنے والے کارخانہ میں دھماکوں اور آتشزدگی سے متعدد افراد زخمی ہو گئے جبکہ تیل صاف کرنے والے کارخانہ والے علاقہ کو مکینوں سے خالی کروالیا گیا ۔

(جاری ہے)

27000 کی آبادی والا یہ شہر سپیریئر کینیڈا کی سرحد سے 320 کلو میٹرز کے فاصلے پر واقع ہے سپیریئر کے میئر جیم پینے نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ حسکی آئل ریفائنری میں ابتدائی دھماکہ کے بعد متعدد دھماکے بھی ہوئے اور ریفائنری کے اندرونی حصے میں آگ لگنے کے بعد علاقے میں سیاہ دھوئیں کے بادل چھا گئے ۔

میئر نے بتایا کہ زخمی ہونے والے 6 افراد کو علاج معالجہ کے لئے ہسپتال پہنچا دیاگیا جبکہ متعدد زخمیوں کو موقع پر ہی طبی امداد فراہم کر دی گئی ۔ دھماکوں اور آگ سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی تاہم شدید دھوئیں کے باعث علاقہ کو مکینوں سے خالی کروالیا گیا ۔اور علاقہ کے سکول بند کردیئے ہیں جہاں پر عارضی پناہ کے مراکز قائم کر دیئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :