اسلام آباد کرکٹ چیمپئن شپ میں کل مزید دو میچ کھیلے جائیں گے

جمعہ 27 اپریل 2018 15:54

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) اسلام آباد کرکٹ کے زیراہتمام اسلام آباد کرکٹ چیمپئن شپ میں کل ہفتہ کو مزید دو میچ کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں پہلا میچ مرغزار گرائونڈ میں ایون کلب اور اسلام آباد جم خانہ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ دوسرا میچ بھٹو گرائونڈ پر مسلم کلب اور ماڈل ٹاؤن کلب کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔ چیمپئن شپ میں اسلام آباد کے چار زون کی 37 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں سنٹرل زون کی 9، ویسٹ زون کی 11، نارتھ زون کی 7 اور ایسٹ زون کی 10 ٹیمیں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :