تمام ہائوسنگ سوسائٹیوں کو اپنے معاملات فوری درست کر نے کا پابند کر دیا گیا ہے، صوبائی وزیر کوآپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ

جمعہ 27 اپریل 2018 17:21

لاہور۔27 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) صوبائی وزیر کوآپریٹوملک محمد اقبال چنڑ نے کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹیوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کی تمام ہائوسنگ سوسائٹیوں کو پابند کر دیا گیا ہے کہ وہ اپنے ہر قسم کے معاملات کو فوری درست کر لیں، ایسی کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹیاں جنہوں نے بائی لاز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کھیلوں کے میدان، قبرستان اور ڈسپنسری کی جگہ کو بھی فروخت کر دیا ہے کیخلاف سخت قانونی چارہ جوی کی ہدایت کر دی گئی ہے، لاہور میںتمام کو آپریٹو ہائوسنگ سوسائٹیوں رہائشیوں کو در پیش مسائل کو فوری حل کرنے کی پابند ہونگی ، صوبائی وزیر نے بتایا کہ صوبہ بھر کی تمام کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹیوں میںممبران کے مفادات کو تحفظ دینے کیلئے نئی جدت لائی گئی ہے، ممبران کے ٹرانسفر آف پلاٹ بائیو میٹرک کے ذریعے طے پا رہے ہیں، صوبہ بھر کے تمام کو آپریٹو دفاتر کو10 کروڑ روپے کی لاگت سے کمپیوٹرائزڈ کیا گیا ہے، تمام کو آپریٹو دفاتر میں ہائوسنگ سوسائیٹیوں کے مسائل کے حل کیلئے ٹیکنیکل ونگ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، لاہور کی 104فعال سوسائٹیوں کی انسپکشن کا عمل تیز کر دیا گیا ہے تاکہ مکینوں کو درپیش شاکایات کو فوری حل کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :