آئندہ مالی سال 2018-19ء کیلئے ایچ ای سی کے 135 جاری اور 43 نئے منصوبوں کیلئے 46 ارب 67 کروڑ 99 لاکھ روپے مختص

جمعہ 27 اپریل 2018 18:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) آئندہ مالی سال 2018-19ء کیلئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت اعلیٰ تعلیمی کمیشن (ایچ ای سی) کے 135 جاری اور 43 نئے منصوبوں کیلئے 46 ارب 67 کروڑ 99 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پی ایس ڈی پی کے مطابق جاری منصوبوں کیلئے 40 ارب 21 کروڑ 76 لاکھ روپے اور نئی سکیموں کیلئے 6 ارب 46 کروڑ 22 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ ایچ ای سی کے جاری منصوبوں میں 43 کروڑ روپے کی غیر ملکی امداد بھی شامل ہے۔