․پی ایس ڈی پی کے تحت لاہور سے سیالکوٹ موٹر وے بذریعہ نارنگ منڈی تا نارووال چار لین موٹر وے کے نئے منصوبے کے لئے 5 ارب روپے مختص

جمعہ 27 اپریل 2018 18:51

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) آئندہ مالی سال 2018-19ء کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے لاہور سے سیالکوٹ موٹر وے بذریعہ نارنگ منڈی تا نارووال چار لین موٹر وے کے نئے منصوبے کے لئے 5 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ مالاکنڈ سرنگ کی تعمیر کے نئے منصوبے کے لئے 2ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح ایک اور نئے شروع کئے گئے منصوبے جس کے تحت سکھر، روہڑی کے درمیان دریائے سندھ پر رابطہ شاہراہ اور پل کی تعمیر کے منصوبہ پر 2ارب 50کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :