صفائی کی آگاہی کے حوالے سے واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز کمپنی کے زیر اہتمام واک

جمعہ 27 اپریل 2018 22:31

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) ڈیرہ اسماعیل خان میں صفائی کی آگاہی کے حوالے سے واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز کمپنی کے زیر اہتمام ایک واک کا اہتمام کیا گیا ۔یہ واک ضلع کچہری چوک سے ریسکیو15تک نکالی گئی جسکی قیادت چیف ایگزیکٹیو واسا احسان اللہ محسود نے کی۔ واک میں سول سوسائٹی،میڈیا اور واسا کے عملہ نے بھرپور شرکت کی ۔

اس حوالے سے صفائی کی اہمیت اور عوامی شرکت کے حوالے سے بینرز بھی اٹھائے گئے تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر واسا کے عملہ نے واک کے راستہ میں صفائی کا عملی مظاہرہ بھی کیا ۔ واک کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹیو واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز کمپنی احسان اللہ محسود نے کہا ہے کہ ہم ڈیرہ اسماعیل خان کے شہریوں کو صفائی کے حوالے سے صاف ستھرا ماحول فراہم کرینگے لیکن اسکے لئے عوام کی شرکت اور تعاون انتہائی ضروری ہے۔ عوام کی شرکت کے بغیر صفائی کا ہمارا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا، شہری پلاسٹک کے بیگز نکاسی آب کے نالوں میں نہ پھنکیں کیونکہ پلاسٹک بیگز کی وجہ سے نکاسی آب کے نالے بند ہوجاتے ہیں ۔اسی طرح گند گی بھی غلط جگہوں پر نہ پھینکی جائے بلکہ ڈسٹ بین میں ڈالی جائے۔

متعلقہ عنوان :