کوئٹہ، کیسکو سامان چوری کیس میں لائن سپرنٹنڈنٹ سرمست قلندر سمیت دو ملزمان کی استثنیٰ کی درخواستیں منظور

جمعہ 27 اپریل 2018 23:15

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2018ء) احتساب عدالت کوئٹہ میں کیسکو سامان چوری کیس میں لائن سپرنٹنڈنٹ سرمست قلندر سمیت دو ملزمان کی استثنیٰ کی درخواستیں منظور کی گئی کیس میں نامزد دیگر ملزمان ظہور مری اور عزیز اللہ پیش نہ ہوئے دونوں ملزمان کی عدم پیشی پر عدالت کا برہمی کا اظہار قابل ضمانت گرفتاری وارنٹ جاری کر دیئے گئے عدالت نے ملزمان کے ضامن کو بھی نوٹسس جاری کر دیئے گئے سماعت 9 مئی تک ملتوی کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :