لواری ٹنل روڈ اور رابطہ سڑکوں کیلئے ایک ارب 81 کروڑ 50لاکھ روپے مختص

جمعہ 27 اپریل 2018 23:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2018ء) آئندہ مالی سال 2018-19ء کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے لواری ٹنل روڈ اور رسائی کے لئے رابطہ سڑکوں کے دوسری دفعہ جاری منصوبے کے لئے ایک ارب 81 کروڑ 50لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے قلعہ سیف اللہ، لورالائی ، وائے غم این 70 کے بحالی اور بہتری کے ترقیاتی منصوبہ جات کے لئے 3 ارب روپے الگ سے مختص کئے گئے ہیں۔