4 سے 12 لاکھ روپے کی آمدنی پر برائے نام انکم ٹیکس

جمعہ 27 اپریل 2018 23:31

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) وفاقی حکومت نے قابل ٹیکس آمدنی کی حد میں 12 لاکھ روپے تک اضافہ کے پیش نظر گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد کو بحال رکھنے کیلئے 4 سے 12 لاکھ روپے کی آمدنی پر برائے نام انکم ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ قابل ٹیکس آمدنی کی حد میں 1.2 ملین روپے تک اضافہ کرنے کی وجہ سے گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد میں کافی کمی واقع ہو گی ۔اس لئے تجویز ہے کہ 400,000 سے 800,000 روپے کی آمدنی پر 1000 روپے اور 800,000 سے 1,200,000 روپے آمدنی پر 2000 روپے کا برائے نام انکم ٹیکس عائد کر دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :