جمرود خاصہ دار فورس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 9 کلو چرس اور اسلحہ برآمد کر لیا

جمعہ 27 اپریل 2018 23:33

لنڈیکوتل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) جمرود خاصہ دار فورس نے تین مختلف کارروائیوں میں 9 کلو چرس اور 3120 عدد کارتوس برآمد کر لیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمرود خاصہ دار فورس نے بھگیاڑی اور سم غاخی چیک پوسٹ پر دو مختلف کاروائیوں میں 9 کلو چرس برآمد کی اور سمگلر کو الٹو کار سمیت جمرود حوالات منتقل کر دیا جبکہ تیسری کامیاب کاروائی میں ایک الٹو کار سے 3120 عدد کارتوس برامد کیے گئے جبکہ ملزم ، الٹو کار اور کارتوس کو حراست میں لیکر جمرود حوالات منتقل کر دیے گئے۔

جمرود لائن افیسر امجدافریدی نے بتایا کہ یہ کارویاں خفیہ اطلاع ملنے پر عمل میں لائے گئی ہیں۔جمرود اے پی اے زاہد عثمان اور پولیٹکل تحصیلدار شاہ وزیر نے خاصہ دار اور لیوی فورس کے جوانوں کو کامیاب کاروائیوں پر مبارک باد دی اور ہدایت کی کہ منشیات کے سلسلے میں کسی کے ساتھ بھی کسی قسم کی نرمی نہیں کی جائیگی۔