نوشہرہ سیکیورٹی فورسز کو سنگین مقدمات میں مطلوب مجرمان اشتہاریوں کے خلاف اًہم پیش رفت

سیکیورٹی فورسز کا مطلوب خطرناک مجرمان اشتہاریوں کے خلاف گرینڈ اپریشن شروع،خطرناک مفرور مجرمان اشتہاریوں کی ذاتی جائیداد بحق سرکار ضبط کرنے کے لیے عدالتی کاروائی میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے

جمعہ 27 اپریل 2018 23:46

نوشہرہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2018ء) نوشہرہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سنگین مقدمات میں مطلوب مجرمان اشتہاریوں کے خلاف اًہم پیش رفت۔سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مختلف سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب خطرناک مجرمان اشتہاریوں کے خلاف گرینڈ اپریشن شروع ۔خطرناک مفرور مجرمان اشتہاریوں کی ذاتی جائیداد بحق سرکار ضبط کرنے کے لیے عدالتی کاروائی میں نمایاں پیش رفت ۔

ملک سے باہر روپوش درجنوںمجرمان اشتہاریوں کو قانون کے شکنجہ میںکس کرانصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے فیڈرل انوسٹی گیشن بیورو(FIA )کی معاونت سے انٹرپول کوریڈوارنٹ جاری کرنے کی تیز تر کاروائی جاری۔ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد اور موت کے سوداگروں کے خلاف گرینڈ اپریشن اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ سید شہزاد ندیم بخاری(پی ایس پی)کی خصوصی احکامات پر ضلع بھرنیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد کرنے کے سلسلے میںپولیس اور قانون نافذکرنے والے اداروں کو مختلف سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب خطرناک مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے ٹھوس بنیادوں پر تیزرفتار کاروائی کے تناظر میں تھانہ کینٹ پولیس کو مقدمہ علت نمبر۔

622 مورخہ۔17-09-2013 جرم۔506-148-149PPC میں انتہائی مطلوب ملزم حسام ولد غلام محمد سکنہ بدرشی ،تھانہ مصری بانڈہ پولیس کومقدمہ علت نمبر۔407 مورخہ۔14-03-2016 جرم۔302-324-427/34 میں انتہائی مطلوب ملزم عبدالشکور ولد عبدالصمدسکنہ میاں عیسی،تھانہ اضاخیل پولیس کو مقدمہ علت نمبر۔281 مورخہ۔24-11-2014 جرم۔302-324/34PPC میں مطلوب مجرمان اشتہاری فرقان ،سلمان ولد بخت علی سکنہ اضاخیل پایاں ،تھانہ نوشہرہ کلاں پولیس کو مقدمہ علت نمبر۔

580 مورخہ۔10-09-2017 جرم۔302-109-148-149PPC میں انتہائی مطلوب خطرناک مجرمان اشتہاری عمران ولد شریف سکنہ کھنڈرکی گرفتاری یقینی بنانے کوفیڈرل انوسٹی گیشن بیورو (FIA )کی معاونت سے انٹر پول کو ریڈ وارنٹ جاری کرنے جبکہ تھانہ نوشہرہ کلاں پولیس کومقدمہ علت نمبر۔774 مورخہ۔30-11-2017 جرم۔324-/34PPCمیں مطلوب مجرم اشتہاریقائم علی شاہ ولد نورغفار شاہ سکنہ بادوبابا پیرسباق ،تھانہ پبی پولیس کو مقدمہ علت نمبر۔

510 مورخہ۔24-02-2017 جرم۔302-324/34 میں مطلوب مجرم اشتہاریوںاورنگ زیب،خواجہ محمد ولد عبدالرزاق سکنہ ڈاگی قدیم،مقدمہ علت نمبر۔ 191 مورخہ۔17-03-2012 جرم۔302 میں مطلوب مجرم اشتہاری محبوب عالم ولد جان عالم سکنہ کوٹلی کلاں،مقدمہ علت نمبر۔88 مورخہ۔04-02-2006 جرم۔506-148-149 میں مطلوب مجرم اشتہاری،مقدمہ علت نمبر۔902 مورخہ۔06-12-2008 جرم۔468-471-109 میں مطلوب مجرم اشتہاری عبدالروف ولد صبرخان سکنہ کوٹلی کلاں،مقدمہ علت نمبر۔

471 مورخہ۔05-06-1996 جرم۔302-324PPC میں مطلوب مجرم اشتہاری مصری خان ولدعبدالکریم سکنہ علی بیگ ،مقدمہ علت نمبر۔413 مورخہ۔12-06-2013 جرم ۔302 میں مطلوب مجرم اشتہاریولی زر ولد مہتاب گل سکنہ جلوزئی ،مقدمہ علت نمبر۔180 مورخہ۔12-03-2012 جرم۔302-324 میں مطلوب مجرم اشتہاری شکور ولد بہبت خان سکنہ جلوزئی ،مقدمہ علت نمبر۔41 مورخہ 20-01-2014 جرم۔302-324PPC میں مطلوب مجرم اشتہاری سلطنت ولد گل عالم سکنہ ڈاگی جدید ، تھانہ اکبر پورہ پولیس کو مقدمہ علت نمبر۔

280 مورخہ ۔20-08-2013 جرم۔302-324 میں مبلوب مجرم اشتہاریوں نعیم اللہ ولد امیر شاہ سکنہ بالو ،صاحب شاہ ولد گلاب شاہ سکنہ بالو ،مقدمہ علت نمبر۔180 مورخہ۔28-10-2014 جرم۔302-324/34میں مطلوب مجرم اشتہاری محمد سلیم ولد ظہیر الدین سکنہ اکبر پورہ کی جائیداد بحق سرکار ضبط کرنے کے لیے اور قانون کی گرفت میں لا کر انصاف کے کٹہرے میں لا نے کے لیے قانونی کاروائی شروع کر دی گئی ۔اس موقع پر ضلع پولیس سربراہ سید شہزاد ندیم بخاری(پی ایس پی)نے کہا کہ مجرمان اشتہاری اب کسی بھی صورت قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے ۔مجرمان اشتہاریوں اور جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کے لیے شروع ہونے والے اپریشنز اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :