مسلم ممالک میں مہاجرین اور تارکین وطن کے بڑھتے ہوئے مسائل سے نمٹنے کے لئے ورکشاپ کا آغاز (آج ) اتوارکو اردن میں ہوگا

ہفتہ 28 اپریل 2018 10:40

عمان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) اسلامی ممالک کے تعاون کی تنظیم او آئی سی اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے باہمی اشتراک سے مسلم ممالک میں مہاجرین اور تارکین وطن کے بڑھتے ہوے مسائل سے نمٹنے اور ان پر قابو پانے کے لئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کے لئے ایک مشترکہ ورکشاپ کا آغاز (آج ) اتوارسے اردن میں ہوگا۔

(جاری ہے)

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق اس ورکشاپ میں اقوام متحدہ کے اہلکاروں کے علاوہ عرب اور اسلامی ممالک کے مندوبین شرکت کریں گے۔ ورکشاپ میں مہاجرین اور تارکین وطن کے روز مرہ مسائل، ان کی خوراک کے خاطر خواہ انتظامات اور ان کی مشکلات کے تدارک کے مشترکہ عالمی تعاون میں اضافے کے بھی مختلف تجاویز زیر غور آئیں گی۔

متعلقہ عنوان :