اداکارہ صنم سعید بھی میشا شفیع اور علی ظفر کے تنازع میں بول پڑیں

اب بہت ہوگیا ،ْ سب بدلنے کی ضرورت ہے ،ْ ہراساں کرنے والوں کو سامنے لانا ہوگا ،ْ صنم سعید

ہفتہ 28 اپریل 2018 12:57

اداکارہ صنم سعید بھی میشا شفیع اور علی ظفر کے تنازع میں بول پڑیں
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2018ء) اداکارہ صنم سعید بھی میشا شفیع اور علی ظفر کے تنازع میں بول پڑیں۔صنم سعید نے ٹوئٹر پر پوسٹ میں کہا کہ انہوں نے خاموشی توڑ دی جو ان کیلئے اچھا ہے، یہ ہر اس شخص کیلئے اچھا ہے جو آواز اٹھاتا ہے لیکن وہ لوگ جو تنقید کررہے ہیں وہ یہ کیوں نہیں سوچ رہے کہ ہراساں کوئی بھی کرسکتا ہے، ضروری نہیں وہ کوئی دشمن یا بد کردار شخص ہو، وہ آپ کا دوست، چاہنے والا یا فیملی کا کوئی فرد بھی ہوسکتا ہے۔

صنم سعید نے کہاکہ اب بہت ہوگیا، اب سب بدلنے کی ضرورت ہے اور ہراساں کرنے والوں کو سامنے لانا ہوگا۔اداکارہ نے کہاکہ جو افراد کسی کی سچائی پر سوال کررہے ہیں وہ یہ جان لیں کہ جنسی ہراساں کا صرف یہی مطلب نہیں کہ کوئی جسمانی نقصان پہنچا ہو بلکہ جو شخص غیر اخلاقی بات کرے یا کوئی منفی جملہ کسے وہ بھی ہراساں کرنے میں آتا ہے جسے نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نظر انداز کرنے سے ایسے لوگوں کو شے ملتی ہے اور پھر وہ کوئی دوسرا شکار تلاش کرتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ان حالات میں کبھی خاموش رہیں اور نہ ڈریں ،ْجو کوئی بھی ہراسمنٹ کے خلاف آواز اٹھاتا ہے ہم اس کی حمایت کریں گے۔ادکارہ نے لکھا کہ نا انصافی اور زیادتی کے خلاف ہمیشہ آواز اٹھائیں، کمزور نہ بنیں اب یہ طریقہ مزید نہیں چل سکتا۔

متعلقہ عنوان :