شردہا کپور کی شادی کس سے ہوگی، فیصلہ ہوگیا

شردہا اپنی پسند کے لڑکے سے شادی کرے گی، وہ دور ختم ہوچکا ہے جب والدین اپنی پسند سے بچوں کی شادی کرتے تھے، شکتی کپور

ہفتہ 28 اپریل 2018 12:57

شردہا کپور کی شادی کس سے ہوگی، فیصلہ ہوگیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2018ء) نامور بولی وڈ اداکار شکتی کپور نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی بیٹی 31 سالہ اداکارہ شردہا کپور اپنی پسند کے لڑکے سے ہی شادی کریں گی۔

(جاری ہے)

ایک ایونٹ کے دوران جب صحافی نے شکتی کپور سے شردہا کپور کی شادی کے حوالے سے سوال کیا تو انہوں نے بتایا کہ ہر باپ چاہتا ہے کہ اس کی بیٹی کی شادی ایک اچھے اور عزت دار گھرانے میں ہو، میری دعا ہے کہ شردہا اپنی پروفیشنل اور ذاتی زندگی دونوں میں کامیاب کے ساتھ آگے بڑھے لیکن ایک والد ہونے کی حیثیت سے میرا موقف ہے کہ ہمیں اپنے بچوں کو آزادی دینی چاہیے کیوں کہ اب وہ دور ختم ہوچکا ہے جب والدین اپنی پسند سے بچوں کی شادی کرتے تھے۔

شکتی کپور نے کہا کہ اب ہمیں اپنے بچوں سے پوچھنا چاہیے کہ وہ اپنی زندگی میں کیا چاہتے ہیں اور کس سے شادی کریں گے، شردہا اس وقت اپنے کیریئر میں کافی مصروف ہے تاہم وہ جب بھی ہمیں شادی کے حوالے سے اپنے منصوبے بتائیگی تو ہم اس کی پسند کے ساتھ ہوں گے ،ْہمیں اس کی مرضی سے شادی کرنے پر کوئی اختلاف نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :