نئے مہمان کی آمد: ثانیہ مرزا اور بھارتی صحافی کی دلچسپ نوک جھونک وائرل

ہفتہ 28 اپریل 2018 17:47

نئے مہمان کی آمد: ثانیہ مرزا اور بھارتی صحافی کی دلچسپ نوک جھونک وائرل
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2018ء) پاکستانی کرکٹ سٹار شعیب ملک اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے حال ہی میں مداحوں کو نہایت منفرد انداز میں اپنے والدین بننے کی خوشخبری سنائی، جس کے بعد زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات کی جانب سے انہیں مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

ایک بھارتی صحافی راج دیپ سردیسائی نے بھی ٹوئٹر پر ثانیہ مرزا کو مبارک باد دی جس کے بعد دونوں کے درمیان ہلکی پھلکی نوک جھونک بھی ہوئی ۔

بھارتی صحافی نے ثانیہ کو مخاطب کرکے لکھا، مبارک ہو، آپ سیٹل ہوگئیں، ساتھ ہی انہوں نے ٹینس سٹار کی فیملی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ ثانیہ مرزا نے بھارتی صحافی کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی تصحیح کرتے ہوئے لکھا، سیٹل تو میں کب کی ہوگئی تھی، ہاں ماں اب بن رہی ہوں۔واضح رہے کہ 2016 میں راج دیپ سر دیسائی کو ثانیہ مرزا سے انٹرویو میں صنفی امتیاز پر مبنی سوال کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔۔

متعلقہ عنوان :