فرانزک آڈٹ کیلئے آنے والوں سے محکمہ ریلوے مکمل تعاون کریگا‘خواجہ سعد رفیق

ہفتہ 28 اپریل 2018 21:17

فرانزک آڈٹ کیلئے آنے والوں سے محکمہ ریلوے مکمل تعاون کریگا‘خواجہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2018ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ فرانزک آڈٹ کے لئے آنے والوں سے محکمہ ریلوے مکمل تعاون کرے گا ۔ انہوںنے سماجی رابطے کی ویب سائٹر ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ عدالت ِ عظمی میں میری حاضری کے حوالے سے الیکٹرانک میڈیا کی رپورٹنگ یکطرفہ محسوس ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس صاحب کے اعتراض پر وضاحت کی کہ آنریبل کا لفظ اندر ہی نہیں بلکہ باہر بھی استعمال کیا ہے ۔

کہا کہ ریلوے کے لئے بہت کام کیا لیکن ہمارے دل خراب ہوئے ہیں، ہماری حوصلہ افرائی ہونی چاہیے ۔یہ بھی کہا کہ سڑکوں پر لگی رکاوٹیں ہٹانے کے حکم کا فائدہ ہمیں بھی ہوا اور ریلوے ہیڈکوارٹر آنے کا راستہ کھل گیا۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ فرانزک آڈٹ کے لئے آنے والوں سے محکمہ ریلوے مکمل تعاون کرے گا۔