گل رئوف ایس ایس او کو نوکری سے برخاست کردیا گیاہے

محمدشبیراسسٹنٹ منیجراکاؤنٹس کی ڈپٹی منیجر اکاؤنٹس کے طور پر ترقی

ہفتہ 28 اپریل 2018 21:27

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء)گل رؤف ایس ایس او1 کوبلا اجازت نوکری سے طویل غیرحاضری پرنوکری سے برخاست کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روزپسکوکی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق گل رؤف ایس ایس او کو بلااجازت نوکری سے طویل غیرحاضری پر شوکاز نوٹس دیا گیا جبکہ اس کو ذاتی طورپر بھی افسرمجاز کے سامنے پیش ہوکر غیرحاضری کی وجوہات بیان کرنے اوراپنی صفائی کے لئے کہا گیالیکن وہ مجاز اتھارٹی کے سامنے پیش ہونے سے قاصر رہا جس پر تمام قواعداورضوابط پورا کرنے کے بعد مجاز اتھارٹی نے ای اینڈ ڈی رولز 1978 کے تحت گل روف ایس ایس او 1 کو اس کی غیرحاضری کی تاریخ سے نوکری سے برخاست کردیا ہے۔

دریں اثناء ہفتہ کے روزپسکوکی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق تمام قواعداورضوابط اور پروموشن بورڈ کی منظوری کے بعدمحمدشبیراسسٹنٹ منیجراکاؤنٹس کو ڈپٹی منیجراکاؤنٹس میں ترقی دیدی گئی ہے۔