انڈس موٹر کمپنی نی31 مارچ کو ختم ہونے والے مالی سال 2018 ء کے نو ماہ کے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا

ہفتہ 28 اپریل 2018 23:25

انڈس موٹر کمپنی نی31 مارچ کو ختم ہونے والے مالی سال 2018 ء کے نو ماہ کے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2018ء) انڈس موٹر کمپنی نی31 مارچ کو ختم ہونے والے مالی سال 2018 ء کے نو ماہ کے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا۔انڈس موٹر کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرزکا سہ ماہی اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں بتایا گیا کہCKD اورCBU کی فروخت31 مارچ 2018ء کو ختم ہونے والی مدت میں47,103 یونٹس رہی۔یہ گزشتہ برس اسی مدت میں فروخت ہونے والے 46,216یونٹس کے مقابلے میں 2 فیصد زائد ہے۔

ان نو ماہ میں کمپنی اپنا مارکیٹ شیئر22 فیصدپر برقرار رکھنے میںکامیاب رہی ۔کمپنی کی نیٹ سیلز کی شرح 31 مارچ 2018 ء کو ختم ہونے والی مدت میں 19 فیصد اضافے کے ساتھ100.2 بلین روپے ہوگئی جبکہ گزشتہ سال اسی مدت کے دوران یہ 84.3 بلین روپے رہی تھی۔ کمپنی کا بعد از ٹیکس منافع 14 فیصد اضافے کے ساتھ 11.6 بلین روپے ہو گیا ، جوکہ گزشتہ سال اسی مدّت میں 10.2 بلین روپے تھا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تبصرہ کرتے ہوئے انڈس موٹر کمپنی کے سی ای او، علی اصغر جمالی نے کہا کہ پچھلے سال کے مقابلے میں اس مالی سال کے ابتدائی نو ماہ میں آمدنی اورمنافع میں اضافے کی وجہ CKD اور CBUگاڑیوںمیں minor model changes تھے۔ اس کے علاوہ آپریشنل،کارکردگی اور سیلز مکس میں بہتری رہی۔انہوں نے مزید کہا کہ اس مالی سال میں گاڑیوں کی طلب مستحکم رہی ، جس کی وجہ آمدنی کا بڑھنا، آٹو فنانسنگ کی مناسب شرح اور رائڈ ہیلنگ سروسز میں بے پناہ ترقی و اضافہ ہے۔

مقامی طور پر تیار کی گئی PCs/LCVsکی فروخت پہلے نو ماہ کے دوران 23 فیصد اضافے کے ساتھ 198,176 یونٹس رہی، جب کہ گزشتہ سال اسی مدت کے دوران یہ 161,692 یونٹس تھی۔بورڈ آف ڈائرکٹرز نی31 مارچ 2018 ء کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے لئے 325 فیصد تیسرے عبوری منافع منقسمہ کا اعلان کیا جو کہ 32.50 روپے فی حصص بنتا ہے، جب کہ مجموعی طور پر31 مارچ 2018 ء کو ختم ہونے والے نو ماہ کے لئے منافع950 فیصد اضافہ ہے اور فی حصص 95 روپے بنتا ہے، گزشتہ برس کی اسی مدت میں یہ منافع800 فیصد یعنی 80 روپے فی حصص تھا۔ماہِ فروری 2018 ء میں Toyota Hilux کو نمایاں بہتری کے ساتھ متعارف کرایا گیاجس میں بہترین آف روڈ خصوصیات شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :