صحافی کاکام معاشرے کی برائیوںکی نشاندہی اور حکومت کے کاموں کی نگرانی ہے

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کاپسرورپریس کلب کی حلف وفاداری تقریب سے خطاب

ہفتہ 28 اپریل 2018 23:40

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) صحافی معاشرے کی آنکھ ہوتے ہیں‘ صحافی کاکام معاشرے کی برائیوںکی نشاندہی اور حکومت کے کاموں کی نگرانی ہے ‘ بے بس ،لاچار اور پسے ہوئے عوام کی آوازانتظامیہ تک پہنچانا اور ان کا حل ہے‘ نامساعد حالات اور موسموں کے گرم و سرداور دن رات کی تمیز کیئے بغیراپنا ڈیوٹی کرنے پر انہیں سلام پیش کرتا ہوں ۔

ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیالکوٹ اصغر علی جویہ نے بطور مہمان خصوصی پسرور پریس کلب کی تقریب حلف وفاداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ ہوتے ہیں جو گرم سرد موسم ، نامساعد حالات کے باوجود اپنی ڈیوٹی سرانجام دیتے ہیں ،معاشرے کی برائیوں کی منظر عام پر لانے سمیت عوام کے مسائل انتظامیہ اور حکمرانوں تک پہچانے سمیت ان کے حل کے لیئے مخلصانہ کوششیں کرتے رہنا اس دور میں جہاد سے کم نہیں۔

(جاری ہے)

اصغر علی جوئیہ نے کہا کہ وہ صحافیوں کی خدمات پر انہیں سلام پیش کرتا ہوں ۔اس موقع پر مذہبی سکالر رانا محمد شفیق خاں پسروری نے اپنے خطاب میں کہا کہ صحافی کا کام ہے کہ وہ مسائل کی نشاندہی کریں اور ان کے حل کے اپنی تمام صلاحتیں بروکار لائے لیکن وہ خود پارٹی نہ بنے ،انہوں نے کہا کہ صحافت ایک پڑھا لکھ شعبہ ہے اس میں پڑھے لکھے نوجواں کو آنا چاہیے ۔

تقریب حلف برداری میں اصغرعلی جوئیہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ، رانا محمد شفیق خاں پسروری ڈپٹی جنرل سیکرٹری متحدہ مجلس عمل ، اسسٹنٹ کمشنر پسرور عمر افتخار شیرازی ، چوہدری رضا سبحانی وائس چیئرمین ضلع کونسل ،عباس ذوالقرنین سی او ایجوکیشن سیالکوٹ ،چیئرمین بلدیہ پسرور چوہدری الطاف شفیع ، وائس چیئرمین بلدیہ پسرور مہر محمد یاسین ،چوہدری محسن نصیر جٹھول جنرل سیکرٹری بار ایسوسی ایشن پسرور، علامہ عقیل احمد ظہیرسابقہ ناظم سٹی پسرور ، سیف الله ورک ایس ایچ او سٹی پسرورسمیت پریس کلب بڈیانہ ، پریس کلب سیالکوٹ ، پریس کلب ڈسکہ اور پریس کلب چونڈہ کے عہدیداران سمیت بھاری تعداد میں معززین علاقہ نے شرکت کی ۔

تقریب میں سرپرست اعلیٰ پسرور پریس کلب سید احسن گیلانی نے نے سپاس نامہ پڑھا اور مہمانان گرامی اور معرزین علاقہ کا شکریہ ادا کیا ۔تقریب میں ۔تقریب سے اسسٹنٹ کمشنر سید عمر افتخار شیرازی ،چوہدری رضا سبحانی اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ قبل ازیں پسرور پریس کلب (رجسٹرڈ) پسرور کے نومنتخب عہدیداران سید احسن گیلانی سرپرست اعلیٰ، حافظ حامد غنی چیئرمین، اعجاز احمد کھوکھر جنرل سیکرٹری، رانا عابد محمود سنیئروائش چیئرمین ،منیر احمد ڈار ،وائس چیئرمین،میاں مشتاق احمد وائس چیئرمین دوم، نصیر احمد ایڈیشنل جنرل سیکرٹری،قیصرحیات راجپوت سیکرٹری اطلاعات ، لیئق احمد بٹ جائنٹ سیکرٹری ، حنیف رضا سیکرٹری فناس اور محمد عدنان گجر آفس سیکرٹری اور ڈاکٹر محمد ارشد چوہدری سے مہمان خصوصی اصغر علی جوئیہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے حلف لیا ۔

متعلقہ عنوان :