سنگاپور کو امریکا شمالی کوریا سربراہ اجلاس کی میزبانی کے لئے درخواست موصول نہیں ہوئی

اتوار 29 اپریل 2018 10:00

سنگاپور سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) سنگاپور کے وزیر اعظم لی شئین لونگ نے کہا ہے کہ ان کے ملک کو امریکا اور شمالی کوریا کی سربراہ ملاقات کی میزبانی کے لئے دونوں میں کسی بھی ملک سے کوئی باضابطہ درخواست موصول نہیں ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں آسیان سربراہی اجلاس کے بعد صحافیوں سے یہ بات کہی۔ انہوں نے اس خیال کا اظہار کیا کہ امریکا شمالی کوریا سربراہ اجلاسکے مقام کا ابھی تعین نہیں ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکی عہدیدار سربراہ ملاقات کے لئے سنگاپور کے حق میں ہیں، تاہم امریکہ اور شمالی کوریا ابھی کسی فیصلے پر نہیں پہنچے ہیں۔

متعلقہ عنوان :