رواں مالی سال 2017-18ء کی پہلی ششماہی کے دوران ٹیلی کام کے شعبہ سے حکومت کو 235.5 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں

اتوار 29 اپریل 2018 10:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) رواں مالی سال 2017-18ء کی پہلی ششماہی کے دوران ٹیلی کام کے شعبہ سے حکومت کو 235.5 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

اقتصادی جائزہ رپورٹ برائے مالی سال 2017-18ء کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران موبائل فونز کی درآمدات میں 13.8 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ درآمدات کا حجم 526 ملین ڈالر تک بڑھ گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 459.4 ملین ڈالر کی درآمدات کی گئی تھیں، موبائل فونز کی درآمدات سے اضافہ اور شعبہ پر عائد ٹیکسز سے حکومت کی وصولیاں 235.5 ارب روپے سے تجاوز کر گئیں۔

متعلقہ عنوان :