بالی وڈ ریپر ہنی سنگھ کی پاکستانی گانوں کی دل کھول کر تعریف

فن اور موسیقی سرحدوں کی حد بندیوں سے ماورا ہیں‘بالی ووڈ گلو کار ہنی سنگھ

اتوار 29 اپریل 2018 11:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2018ء) معروف بالی وڈ ریپر ہنی سنگھ نے پاکستانی گانوں کی دل کھول کر تعریف کی۔ پاکستانی گلوکار سجاد علی اور علی حمزہ کے گانوں کے گانوں پر خوبصورت تبصرے کرتے ہوئے پیغام دیا کہ فن اور موسیقی سرحدوں کی حد بندیوں سے ماورا ہیں۔گلوکار سجاد علی کے نئے گانے ’’لگایا دل‘‘ پر تبصرہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ہنی سنگھ نے ان الفاظ میں تعریف کی کہ گانے کی شاعری اپنے اندر بہت گہرے معنی سموئے ہوئے ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے گانے کی ایک لائن بھی شئیر کی زندگی میں پھر مسکرایا نہیں۔سجاد علی نے بھی فورا جواب دیا کہ یہ لائن انکی بھی پسندیدہ ہے اور ان کا شکریہ ’’لو یو‘‘ کے الفاظ میں کیا۔گذشتہ برس ہنی سنگھ نے پاکستانی گانا ’’ تنک دھن‘‘ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شئیر کیا اور گلو کار علی سیٹھی کی تعریف کرتے ہوئے ٹپ بھی دے ڈالی کہ گلوکار رفیع کی آواز جیسا انداز تم بھی اپنا سکتے ہو۔علی سیٹھی اور وقار احسن کے ایک گانے میں علی حمزہ نے بطور میوزک پروڈیوسر اپنی صلاحیتیں دکھائیں تھیں۔ جس پر بالی وڈ ریپر نے ’’شاندار‘‘ اور’’مزیدار‘‘کے الفاظ میں تعریف کی۔