ٹریکٹر کی زد میں آکر خا تون جاں بحق

اتوار 29 اپریل 2018 12:20

قصور۔29 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) قصور کے نواح مہالم کلاں میں ایک خاتون سڑک کراس کرتے ہوئے ٹریکٹر کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مرید بی بی اپنے گھر کو جارہی تھی کہ سڑک کراس کرتے ہوئے اچانک نامعلوم ٹریکٹر ٹرالہ کی زد میں آگئی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ پولیس تھانہ گنڈ سنگھ والا نے مقدمہ درج کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :