سیڈ کار پوریشن بیجوں کی صنعت میں لیڈ رکا کردار ادا کررہا ہے، عامر اعجاز اکبر

بھرپور کوشش ہے معیاری اور سستا بیج کسان کی دہلیز تک پہنچے جس کیلئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں گے ْسیڈ پراسیسنگ پلانٹس کو اپ گریڈ کرنے پر توجہ مرکوز کی جائیگی ،ایم ڈی پنجاب سیڈ کارپوریشن

اتوار اپریل 19:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء) پنجاب سیڈ کارپوریشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر عامر اعجاز اکبر نے کہا ہے کہ سیڈ کار پوریشن بیجوں کی صنعت میں لیڈ رکا کردار ادا کررہا ہے اوربھرپور کوشش ہے کہ معیاری اور سستا بیج کسان کی دہلیز تک پہنچے جس کیلئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں گے انہوںنے مزید کہا کہ سیڈ پراسیسنگ پلانٹس کو اپ گریڈ کرنے پر توجہ مرکوز کی جائیگی اس کیساتھ ساتھ مارکیٹنگ سمیت دیگر شعبوں میں بھی بہتری لائیں گے ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز ایک وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کسانوں کو معیاری بیجوںکی سستے داموں فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے اورہم اس کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ریسرچ پر بھرپور توجہ دینگے اوراس سلسلہ میں زرعی سائنسدانوں سے مشاورت کا عمل بڑھایا جائے گا انہوں نے کہا کہ پنجاب سیڈ کارپوریشن نے امسال بھی گندم خریداری کرے گی جس کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایم ڈی سیڈ کارپوریشن نے کہا کہ ہم اپنے معیار کے ذریعے پرائیویٹ سیکٹر کا بھرپور مقابلہ کریں گے اس لئے محکمے کے افسران اور ملازمین کسانوں کو اعلیٰ معیار کے بیجوں کی فراہمی پر توجہ مرکوز کریں انہوں نے کہا کہ سبز انقلاب کے خواب کو پورا کرنے کیلئے افسران اور ملازمین کو دن رات محنت کرنا ہو گی انہوں نے کہا کہ محکمے کی ترقی اور ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے ایکشن پلان تیار کرلیا گیا ہے اور اس پر ہنگامی بنیادوں پر عملدرآمد کرایا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :