بے روز گاری ، گھریلو جھگڑے پر دو افراد نے خود کشی کر لی

اتوار 29 اپریل 2018 19:40

قصور۔29 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) قصورکے گردونواح میں دو مختلف واقعات میں ایک جواں سالہ لڑکے سمیت دو افراد نے خودکشی کر لی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی گائو ںکوٹ تاج محمد میں گھریلو جھگڑے پر امانت علی کے بیٹی17 سالہ محمدوسیم نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا ہے ، پولیس تھانہ کوٹ رادھاکیشن نے ضابطہ کی کاروائی مکمل کر لی جبکہ پرانی منڈی پتوکی میں غربت اور بے روز گاری کی وجہ سے گھر میں آئے روز کے گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ 35سالہ جاوید نے زہریلی گولیاں کھا لیں جس سے اسکی حالت خراب ہو گئی جسے ہسپتال لیجایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا ۔مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :