ڈائٹنگ نہیں کرتی، قدرتی طور پر فٹ ہوں‘ پریانکا چوپڑا

اتوار 29 اپریل 2018 20:10

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اپریل2018ء) بولی ووڈ انڈسٹری پرراج کرنے کے بعد ہالی ووڈ میں کامیابیاں سمیٹنے والی اداکارہ پریانکا چوپڑا کہتی ہیں کہ وہ اپنے آپ کو فٹ رکھنے کیلئے ڈائٹنگ نہیں کرتیں۔یو ایس میگزین کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ خود کو جسمانی لحاظ سے فٹ رکھنے کیلئے ذیادہ تک دو کی قائل نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

انکا کہنا ہے کہ چونکہ وہ ہندوستانی ہیں اس لئے فٹنس انکے جین میں ہے ،لہٰذا وہ کسی خاص ورزش کی ضرورت محسوس نہیں کرتیں۔34سالہ اداکارہ نے بتایاکہ انکی نئی آنے والی ہالی ووڈ فلم ’’بے واچ ‘‘کی ساتھی اداکارہ کیلی روریبش ہر صبح انھیں وزرش کیلئے جگاتی ہیں لیکن وہ ہر روز ایک نیا بہانہ بنا کر سوتی رہتی ہیں۔گوشت خوری کی دیوانی اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ جم میں بھی اکثر اوقات چھپ کر برگر سے شغل کرتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :