محکمہ آبپاشی نوکوٹ کے افسران کی ہٹ دھرمی قائم آبادگاروں کی تیسرے روز بھی بھوک ہڑتال جاری

اتوار 29 اپریل 2018 20:20

نوکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2018ء) محکمہ آبپاشی نوکوٹ کے افسران کی ہٹ دھرمی قائم آبادگاروں کی تیسرے روز بھی بھوک ہڑتال جاری آبادگاروں کا اپنے حصے کا پانی مہیا نہ کرنے تک بھوک ہڑتال جاری رکھنے کا عزم تفصیلات کے مطابق نوکوٹ سب ڈویژن محکمہ آبپاشی کی رن شاخ کے آبادگاروں کی جانب سے رن شاخ کو تین فٹ سطح کا پانی نہ مہیا کرنے پر 22میل موری پر بھٹارویوسی کے چیئرمین کی قیادت میں تیسرے روز بھی بھوک ہڑتالی کیمپ جاری ہے جبکہ آبادگاروں کے دھرنے کے بعد رن شاخ میں غیرمنصفانہ پانی کی فراہمی پر تین روز سے بھوک ہڑتال پر ہیں اور آبادگاروں نے یہ عزم کیا ہے کہ محکمہ آبپاشی کی جانب سے جب تک شاخ کے حصے کا جائز پانی فراہم نہیں کردیتے اس وقت تک بھوک ہڑتال جاری رہے گئی آبادگاروں کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت اور محکمہ آبپاشی نوکوٹ کے افسران کی بے حسی کی حد ہے کہ ہمارے احتجاج اور بھوک ہڑتال کے باوجود پانی کی چوری کا سلسلہ بند نہیں ہوا ہے اور رن شاخ میں چار ڈیسی میل پانی کی سطح سے اب دوبارہ تین ڈیسی میل پانی چل رہا ہے آبادگارو ں نے الزام عائد کرتے ہوئے بتایا ہے کہ محکمہ کے افسران ناراکینال سے مٹھی کلوئی کے پینے کے پانی کے تالابوں کے نام پانی حاصل کرکے بااثر آبادگاروں کو پانی فروخت رکرہے ہیں انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ کلوئی شہر کو بھی فی الفور پانی فراہم کیا جائے تاکہ شہر ی آبادی کو پینے کا پانی میسر آسکے ۔

متعلقہ عنوان :