مٹر کی کا شت سے قبل زمین کو ہموار کر لیں،زرعی ماہرین

پیر 30 اپریل 2018 14:28

سلانوالی۔30 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ مٹر کے کا شتکا ر کا شت سے قبل زمین ہل چلا کر اور سہاگہ پھیر کر ہموار کر لیں، ایک ماہ قبل گوبر کی گلی سڑی کھاد 10ٹن فی ایکڑ کھیت میں ڈالیں اور ہل چلا کر زمین میں اچھی طرح ملانے کے بعد آبپاشی کردیں ،وتر آنے پر کھیت میں 2یا 3مرتبہ ہل چلا کر سہاگہ دیں تا کہ زمین نر م ہموارہو جا ئے۔

انھوں نے کہا کہ اگیتی اقسام کی کا شت کیلئے 30تا 35کلوگرام بیج فی ایکڑ جبکہ درمیانی اقسام کیلئے 20تا 25کلوگرام بیج فی ایکڑ استعمال کریں۔بوائی کیلئے زمین میں 3 فٹ چوڑ ی پٹریاں بناکر دونوں جانب بیج کا شت کریں ،مٹر کی اچھی پیداوار کیلئے کھیت میں ایک بور ی یور یا ،ڈیڑھ بور ی سپر فاسفیٹ اور ایک بور ی پو ٹا شیم سلفیٹ استعمال کریں۔

(جاری ہے)

زمین کی تیاری کے وقت سپر فاسفیٹ اور پوٹاشیم سلفیٹ کی پوری مقدار اور یوریا کی ایک تہائی مقدار ڈالیں جبکہ یور یا کی بقایا ایک تہائی مقدار پودوں کی بڑھوتری کے وقت اور ایک تہائی پھو ل آنے پر ڈالیں، فصل کی آبپاشی پر خصوصی توجہ دیں۔

فصل کیلئے چار سے پانچ آبپاشیاں مناسب ہوتی ہیں جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے 3سے چار با ر گوڈ ی کریں، مٹر کی فصل کوضرر رساں کیڑوں اور بیماریوں کے حملہ سے محفوظ رکھنے کیلئے محکمہ زراعت توسیع و پیسٹ وارننگ کے مقامی عملہ کی سفارشات پر عمل کریں۔

متعلقہ عنوان :