اپالو سپورٹس نے مسلم جمخانہ کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی

پیر 30 اپریل 2018 15:12

لاہور۔30 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) ریلوے علامہ اقبال انسٹیٹیوٹ گرائونڈ پر کھیلے گئے میچ میں اپالو سپورٹس نے مسلم جمخانہ کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی، تفصیلات کے مطابق مسلم جمخانہ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 40 اوورز میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 258 رنز بنائے، فرحان نذر نے 51، احمد 32 اور کمال نے 44 رنز ناٹ آئوٹ بنائے، اپالو سپورٹس کی طرف سے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے راشد اقبال نے 3 اور احمد یٰسین 2 وکٹ حاصل کیں‘ جواب میں اپالو سپورٹس نے 35.1 اوورز میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر مقررہ سکور پورا کرلیا‘ بلال ارشاد نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 104، آہل جاوید 70 اور عرفان بٹ نے 34 رنز بنائے‘ مسلم جمخانہ کی طرف سے ذوہیب اور اسامہ شیخ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :