راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ رسجا بیڈمنٹن کپ 2018کا ٹائٹل شاہ خالد نے جیت لیا

ڈپٹی میئر اسلام آباد ذیشان نقوی نے سپورٹس جرنلسٹوں کیلئے صحتمندانہ سرگرمیوں کے انعقاد پر رسجا کی کوششوں کو سراہا

پیر 30 اپریل 2018 15:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ رسجا بیڈمنٹن کپ 2018کا ٹائٹل شاہ خالد نے جیت لیا ،ْماسٹرز کیٹگری کا ٹائٹل زاہد فاروق ملک کے نام رہا ۔ پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں اسلام آباد بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے تعاون سے کھیلے جانیوالے ایک روزہ رسجا بیڈمنٹن کپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی میئر اسلام آباد ذیشان نقوی تھے جبکہ اس موقع پر اسلام آباد بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے صدر پرویز بٹ ،ْسیکرٹری جنرل زاہد شاہ ،ْرسجا کے صدر افضل جاوید ،ْپیٹرن شکیل اعوان ،ْچیئرمین عبدالمحی شاہ ،ْنائب صدر ذیشان قیوم, ناصر اسلم راجہ سمیت دیگرممبران بھی موجود تھے ۔

بیڈمنٹن کپ میں پرو اور ماسٹرز کیٹگریز کے مقابلے ہوئے ۔

(جاری ہے)

پرو کیٹگری کے فائنل میں شاہ خالد اور افضل جاوید کے مابین اعصاب اشکن میچ ہوا ،ْپہلے سیٹ میں افضل جاوید نے 7-11 سے کامیابی حاصل کی ،ْدوسرے سیٹ میں شاہ خالد نے کم بیک کرتے ہوئے 8-11سے سیٹ جیتا ،ْتیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں شاہ خالد نے 11-13پوائنٹس سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے پرو کیٹگری کا ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیاجبکہ فیصل ساہی تیسرے اور ذیشان قیوم چوتھے نمبر پر رہے۔

ماسٹرز کیٹگری کے فائنل میں زاہد فاروق ملک نے اپنے جارحانہ کھیل کی بدولت ناصر اسلم راجہ کو 6-11 9-11سے شکست دیکر ماسٹرز کیٹگری کے چمپئن بن گئے۔ماسٹرز کیٹگری میں عبد المحی شاہ نے تیسری اور شکیل اعوان نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ اس موقع پر ڈپٹی میئر اسلام آباد ذیشان نقوی نے سپورٹس جرنلسٹوں کیلئے صحتمندانہ سرگرمیوں کے انعقاد پر رسجا کی کوششوں کو سراہا اور اسلام آباد میڑوپویلیٹن کارپؤریشن کی جانب سے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دھانی کروائی ۔

متعلقہ عنوان :