پاکستانی نژاد سیاستدان اور ماہر اقتصادیات ساجد جاوید برطانیہ کے نئے وزیر داخلہ مقرر

وہ اس عہدے پر تعینات کئے جانے والے پہلے ایشیائی نژاد برطانوی اور تارکین وطن سے بہتر سلوک کے حامی ہیں

پیر 30 اپریل 2018 16:00

لندن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے ہوم سیکرٹری ایمبر رڈ کے مستعفی ہونے کے بعد پاکستانی نژاد برطانوی سیاستدان اور ماہر اقتصادیات ساجد جاوید کو نیا وزیر داخلہ مقرر کر دیا۔وہ اس عہدے پر تعینات کئے جانے والے پہلے ایشیائی نژاد برطانوی اور تارکین وطن سے بہتر سلوک کے حامی ہیں۔ساجد جاوید کے والد 1961ء میں برطانیہ منتقل ہوئے جہاں وہ بس ڈرائیور تھے۔

(جاری ہے)

48 سالہ ساجد جاوید ڈوئچے بنک کے ایم ڈی رہ چکے ہیں، ان کا تعلق برطانیہ کی کنزرویٹو پارٹی سے ہے اور وہ 2016ء سے کمیونیٹیز اینڈ لوکل گورنمنٹ کے وزیر تھے۔وہ 2015-16 ء میں بزنس، انوویشن اینڈ سکلز، 2014-15ء میں کلچر، میڈیا اینڈ سپورٹس کے وزیر اس سے قبل 2013-14ء کے دوران سٹی منسٹر اور 2012-13ء کے دوران اکنامک سیکرٹری رہ چکے ہیں۔وہ 2015-16ء میں برطانیہ کے بورڈ آف ٹریڈ کے صدر بھی رہے۔ساجد جاوید لنکا شائر میں پیدا ہوئے تاہم اب ان کا خاندان برسٹل میں رہائش پذیر ہے۔