4 افراد نے کاشتکارکی ہزاروں روپے کی گندم کو آگ لگادی

پیر 30 اپریل 2018 17:36

عارفوالا۔30 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) 4 افراد نے کاشتکارکی ہزاروں روپے مالیت کی گندم کو آگ لگادی، تفصیل کے مطابق نواحی گائوں147/EB میں چار نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے کاشتکار لیاقت علی کے گندم کے کھیت میں آگ لگادی جس سی145000 روپے مالیت کی گندم جل کرراکھ ہوگئی تاہم فائربریگیڈعملہ نے کارروائی کرتے ہوئے مزید نقصان سے بچالیا ،پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :