اخوت ہیلتھ سروسزکے زیر اہتمام ہائی نون فارماکے تعاون سے’’ رمضان اور ذیابیطیس‘‘ کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد
پیر 30 اپریل 2018 18:22
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ جن کی شوگر کنٹرول نہیں ہوتی یا جن کی شوگر 300سے زیادہ ہوتی ہے ان کو روزہ نہیں رکھنا چائیے۔
دوران روزہ شوگر چیک کرنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا اس لئے ایسے مریضوں کو اپنی شوگر چیک کرتے رہنا چاہئے۔تسنیم زہرہ نے بتایا کہسحری اور افطاری کے علاوہ رات کا کھانا بھی ضرور کھانا چاہئے نیز افطار سے سحرکے درمیان پانی کا استعمال کثرت سے کرنا چاہئے تاکہ جسم میں پانی کی کمی نہ ہو۔ چائے‘ کافی اور کولڈ ڈرنک کے استعمال میں احتیاط کریں کیونکہ یہ جسم سے پانی کے اخراج کا باعث بنتے ہیں۔سحری جتنا ممکن ہو تاخیر سے کریں اور آذان فجر سے ذرا قبل ہی سحری مکمل کریں۔ سحری میں سادہ روٹی کی بجائے کم چکنائی والا پراٹھا استعمال کریں۔ یہ روزے کی حالت میں زیادہ دیر تک جسم کو توانائی مہیا کرتا ہے۔ڈاکٹر جاوید اقبال نے بتایا کہ افطار کا آغاز کھجور اور پانی سے کریں آپ 1 سے 2 کھجوریں کھا سکتے ہیں۔ آپ کم مٹھاس کے ساتھ لیموں پانی‘ وٹامن سی یا ڈائٹ مشروبات لے سکتے ہیں۔ آپ اعتدال کے ساتھ دہی بڑے‘ فروٹ چاٹ یا چنا چارٹ کھا سکتے ہیں لیکن جلیبی‘ مٹھائیاں‘ سموسے اور پکوڑے آپ کی صحت کے لئے اچھے متبادل نہیں ان کا استعمال کریں بھی تو صرف چکھنے کی حدتک۔روزے کی حالت میں سخت جسمانی مشقت یا ورزش سے گریز کریں کیونکہ اس سے ہائیپو ہو سکتا ہے۔ نیز زیادہ پسینہ بہنے سے جسم میں پانی کی کمی ہو سکتی ہے جو لوگ نماز تراویح ادا کرتے ہیں انہیں علیحدہ سے ورزش کی ضرورت نہیں پھر بھی اگر آپ سیر یا ورزش کرنا چاہیں تو مغرب کے بعد کرسکتے ہیں۔شرکاء کو قرعہ اندازی کے ذریعے گلو کو میٹر اور دیگر انعامات بھی تقسیم کئے گئے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.