خواتین ججز پر مشتمل 20 رکنی وفد انٹرنیشنل ویمن کانفرنس میں شرکت کیلئے ارجنٹائن روانہ

پیر 30 اپریل 2018 20:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2018ء) خواتین ججز پر مشتمل 20 رکنی وفد انٹرنیشنل ویمن کانفرنس میں شرکت کیلئے ارجنٹائن روانہ ہوگیا خواتین ججز پر مشتمل وفد 2 مئی سے 6 مئی تک ارجنٹائن میں ہونے والی انٹرنیشنل ویمن کانفرنس میں شرکت کریگا اس کانفرنس میں پوری دنیا سے خواتین ججز شرکت کررہی ہیں وفدکی سربراہی جسٹس عائشہ اے ملک کررہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :