ملکی تر قی میں خواتین کا انتہائی اہم کردار ہے، و ز یر اعلیٰ محمد شہبا ز شر یف نے خو اتین ،

خصوصا د یہی خو اتین کی فلاح و بہبو د اور انہیں معا شی سر گر میوں میں شامل کرنے کے لئے کئی اقداما ت کئے ہیں، بیوہ خواتین میں بھیڑ بکریوں کی مفت تقسیم بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی

پیر 30 اپریل 2018 23:11

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنر را ولپنڈی طلعت محمو دگو ندل نے کہا ہے کہ ملکی تر قی میں خواتین کا انتہائی اہم کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ و ز یر اعلیٰ محمد شہبا ز شر یف نے خو اتین ،خصوصا د یہی خو اتین کی فلاح و بہبو د اور انہیں معا شی سر گر میوں میں شامل کرنے کے لئے کئی اقداما ت کئے ہیںاور آج بیوہ خواتین میں بھیڑ بکریوں کی مفت تقسیم بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے تحصیل کہوٹہ اور کلرسیداںمیں محکمہ لا ئیو سٹاک و ڈ یر ی ڈ ویلپمنٹ را ولپنڈی کے زیراہتمام بیوہ خواتین میں بھیڑ بکریوں کی مفت تقسیم کے لئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈائریکٹر لائیو سٹاک راولپنڈی ڈاکٹر شاہد سجاد اصغر،ایڈیشنل ڈائریکٹر راولپنڈی ڈاکٹر ارشد ، ڈپٹی ڈائریکٹر تحصیل کہوٹہ ڈاکٹر شاہد، ڈپٹی ڈائریکٹر کلر سیداں ڈاکٹر محمد حسین محسن، اے پی وی او ڈاکٹر شائشتہ ظہور ،محکمہ لا ئیو سٹا ک افسران، و یٹر نری آ فیسرز اور مقامی دیہی خوا تین کی بڑ ی تعدا د اس موقع پر موجود تھی ۔

(جاری ہے)

طلعت محمو د گوندل نے کہا کہ خواتین حکومت پنجاب کے اس منصو بے سے مستفید ہو تے ہو ئے اس خو د روزگا ر سکیم کے تحت اپنا کا رو با ر و سیع تر کر نے کے لئے خو ب محنت کر یں ۔ انہوں نے کہا کہ دیہی خو اتین کے لئے حکو مت کی جا نب سے اس سے بہتر کو ئی تحفہ نہیں ہو سکتا جس کے ذ ریعے وہ اب اپنے گھرو ں میں ر ہتے ہو ئے اپنی محنت کے بل بو تے پر اپنے پا ئو ںپر کھڑ اہو کر اپنے خا ندان کی معا شی کفا لت کر سکتی ہیں۔

ڈائریکٹر ڈا کٹر شا ہد سجا د نے اس موقع پر بتا یا کہ خواتین کس طر ح جانور وں کی منا سب نگہدا شت کر کے اپنے لئے بہت جلد سودمند کا روبا ر کی بنیا د ر کھ سکتیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ جا نوروں کی بیما ری کی صو رت میں اپنی تحصیل میں مو جو د و یٹر نر ی آفیسر سے ہمہ وقت را ہنما ئی و مدد حا صل کی جا سکتی ہیں۔ تقر یب میں شر یک خو اتین نے اس موقع پر خو شی کا اظہا رکر تے ہوئے وزیر اعلی محمد شہبا ز شریف اور محکمہ لا ئیو سٹاک کا شکریہ ادا کیا اور اس عز م کا اعا دہ کیا کہ وہ اس تحفے کو کا ر آمد بنا نے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گی۔ تقر یب کے اختتام پر طلعت محمود گوندل نے مو یشی کی حقدا ر قر ار دی جا نے والی خو ش نصیب خواتین کو ان کے مو یشیوں کی ڈوری تھما ئی۔

متعلقہ عنوان :