ایرانی حکام نے ’ٹیلی گرام‘ ایپ پر پابندی لگانے کا حکم جاری کر دیا

منگل 1 مئی 2018 00:40

تہران ۔ 30 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2018ء) ایرانی حکام نے ’ٹیلی گرام‘ ایپ پر پابندی لگانے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ ایران کے سرکاری ٹیلی وژن کے مطابق ملکی عدلیہ نے انٹرنیٹ کمپنیوں کو اس سلسلے میں احکامات جاری کیے ہیں تاکہ صارفین ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے (وی پی این) ایپ استعمال نہ کر سکیں۔

(جاری ہے)

تہران حکومت کا موقف ہے کہ دہشت گرد اور جنسی مواد میں دلچسپی رکھنے والے اس ایپ کو استعمال کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایرانی حکام نے گزشتہ ماہ ہی قومی سلامتی کے پیش نظر پیغام رسانی کی اس ایپلیکیشن کو بند کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔ رواں برس حکومت مخالف مظاہروں میں وی پی این نے اہم کردار ادا کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :