پشاور میں پہلی پر7 خواجہ سراؤں کو ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا؛ خواجہ سراؤں کو بڑی پیشکش بھی کر دی گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 1 مئی 2018 12:43

پشاور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔01 مئی 2018ء) صوبائی دارلحکومت پشاور میں ٹریفک وارڈن ڈرائیونگ اسکولز میں پہلی بار 7خواجہ سراؤں نے ڈرائیونگ کورس مکمل کر کے سرٹیفیکٹ حاصل کر لیے ہیں۔ڈرائیونگ کورس مکمل کرتے ہوئے خواجہ سراؤں کو خوشخبری بھی مل گئی اور ایک آن لائن ٹیسکی سروس نے ان خواجہ سراؤں کو ملازمت کی پیشکش بھی کر دی ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی ٹریفک یاسر آفریدی نے ٹریفک ڈرائیونگ کورس مکمل کرنے پر خواجہ صراؤں سمیت 300مرد و خواتین میں سرٹیفیکٹ تقسیم کیے۔

اپنے خطاب میں ایس ایس پی ٹریفک پشاور یاسر آفریدی نے کہاکہ خواجہ سراء معا شر ے کا حصہ ہے ۔ خواجہ سرائوں کو پہلی مرتبہ ڈرائیونگ سکھائی اور سات خواجہ سرائوں نے ڈرائیونگ کورس مکمل کرلئے ہیں۔ڈرائیونگ سکول میں خواجہ سرائوں کے لئے علیحدہ کلاسز اور گاڑیاں بھی مختص کی گئی ہے۔