ترکی سے یورپ پہنچنے والے مہاجرین کی تعداد میں دوبارہ اضافہ

منگل 1 مئی 2018 13:09

استنبول ۔ یکم مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2018ء) یورپی یونین کی سرحدی حفاظتی ایجنسی فرنٹیکس کے مطابق ترکی سے یورپی یونین پہنچنے والے مہاجرین کی تعداد میں دوبارہ اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

فرنٹیکس کے ڈائریکٹر فابریس لیگیری نے جرمن اخبار ’بِلڈ‘ کو بتایا کہ گزشتہ چار سے پانچ ہفتوں کے دوران ترکی سے یونان کے مختلف جزائر تک پہنچنے والے تارکین وطن کی تعداد میں سترہ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ایران، عراق اور شام سے ترکی پہنچنے والے تارکین وطن کی تعداد بھی دوبارہ زیادہ ہو چکی ہے۔ ترکی سے یونان پہنچنے والے ان مہاجرین میں سے 40 فیصد تارکین وطن کے پورے کے پورے خاندان تھے۔