محکمہ زراعت نے دھان کے کاشتکاروں کو غیرمنظورشدہ اقسام کی کاشت سے روک دیا

منگل مئی 15:30

قصور۔یکم مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مئی2018ء) محکمہ زراعت نے صوبہ بھرمیں دھان کے کاشتکاروں کو غیرمنظورشدہ اقسام کی کاشت سے روک دیاہے اورانہیں ہدایت کی ہے کہ وہ ممنوعہ اقسام کی کاشت سے گریزکریں تاکہ انہیں کسی مالی نقصان کا سامنانہ کرناپڑے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت قصورکے ذرائع نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے باسمتی 370‘باسمی 385‘ باسمتی2000‘باسمتی 515‘ باسمتی پاک (کرنل باسمتی)‘سپر باسمتی‘اری 6‘نایاب اری6‘آری9‘کے ایس کے 133‘ شاہین باسمتی ‘کے ایس 282وغیرہ کی اقسام کو کاشت کیلئے منظورشدہ قرار دیاہے۔

انہوں نے بتایا کہ اوکاڑہ‘ساہیوال اورملحقہ علاقوں کیلئے باسمتی 198کی کاشت کسانوں کیلئے انتہائی فائدہ مندہوسکتی ہے۔انہوں نے کاشتکاروں کو مشورہ دیا کہ وہ 20 مئی سے قبل پنیری ہرگزکاشت نہ کریں۔انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں کاشتکاروں‘کسانوں‘زمینداروں کی رہنمائی‘ مشاورت اور معلومات کی فراہمی کیلئے فری ہیلپ لائن قائم کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :