عالمی یوم مزدور کی مناسبت سے مزدور تنظیموں کی جانب سے دالبندین میں بھی ریلی نکالی گئی

منگل 1 مئی 2018 18:08

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2018ء) عالمی یوم مزدور کی مناسبت سے مزدور تنظیموں کی جانب سے دالبندین میں بھی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ایپکا کے ضلعی صدر اسداللہ غالب، واپڈا ہائیڈرو یونین کے رہنماء میر شاہ نواز رئیسانی و دیگر نے کی۔

(جاری ہے)

ریلی کا آغاز واپڈ اہائیڈرو یونین کے دفتر سے ہوا جس کے شرکاء نے ہاتھوں میں سرخ جھنڈے اٹھا کر لندن روڈ پر گشت کی اور نعرے بازی کرتے ہوئے دالبندین پریس کلب کے سامنے پہنچے جہاں مظاہرہ کیا گیا جس کے شرکاء سے اسداللہ غالب، میر شاہ نواز رئیسانی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے شہدائے شکاگو کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے انھیں بھرور خراج عقیدت پیش کی اور کہا کہ دنیا بھر کے مزدور آپس میں بھائی ہیں جنہیں اپنے حقوق کی حصول کے لیئے متحد ہوکر جدوجہد کرنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :