ضلع اٹک میں مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر آل پاکستان پی ڈیلبو ڈی ورکرز یونین کے زیر اہتمام ریلی کا انعقاد

منگل 1 مئی 2018 18:55

اٹک ۔ یکم مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2018ء) ملک بھر کی طرح ضلع اٹک میں بھی مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر آل پاکستان پی ڈیلبو ڈی ورکرز یونین اٹک کے زیر اہتمام مزدوروں نے ریلی نکالی جس کی قیادت پی ڈیلبو ڈی ورکرزیونین کے چئرمین رانا فیصل علی خان زونل جنرل سیکرٹری راولپنڈی ریاض مغل، ضلعی صدر ایپکا احمد خان نے کی جبکہ دیگر ضلعی عہدیداران سینئر نائب صدر چوہدری رحمت، راجہ ظریف، پروفیسر منظور احمد، راجہ محمد زاہد، راجہ محمد طفیل، رانا شوکت علی خان، رانا افسر علی خان ایڈوکیٹ ، مسعود اکرم ، نیاز احمد ، غیاث احمد ، چیئرمین بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ منظور الٰہی، رانا محمد اکرم ، سہیل احمد ، وقار شاہ شامل تھے۔

(جاری ہے)

ریلی پی ڈبلیو ڈی یونین آفس اٹک سے شروع ہو کر چوک فوارہ پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے شرکاء نے بینر اور قطبے اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے حقوق سے متعلق تحریریں موجود تھیں ریلی سے قبل ضلع بھر سے آئے ہوئے مزدوروں سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین رانا فیصل علی خان نے کہا کہ یکم مئی کا دن ہمیں یہ درس دیتا ہے کہ ہم اپنی صفوں میں ایک ہو کر اتحاد اور اتفاق سے کام لیں۔ مقررین نے تقریر کے اختتام پر شکاگو میں مزدور کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :