گرمیوں کی آمد، دونمبر مشروبات کی فروخت کھلے عام جاری

ریڑھیوں پر کھلے مشروبات دونمبر آئسکریموں کی فروخت ، گلے اور سینے کی مختلف بیماریاں عام ہونے لگیں

منگل 1 مئی 2018 20:34

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2018ء)گرمیوں کی آمد بازاروں میں دونمبر مشروبات کی فروخت کھلے عام جاری ریڑھیوں پر کھلے مشروبات دونمبر آئسکریموں کی فروخت سے گلے اور سینے کی مختلف بیماریاں عام ہونے لگیں آئسکریم کھانے سے بچے بیمار پڑنے لگے محکمہ صحت اور محکمہ فوڈڈ اسطرف توجہ دے گرمیوں کی آمد کے ساتھ ہی شہر بھر میں ریڑھیوں پر مختلف رنگوں میں جوس ،مشروبات ،املی آلو بخارے کے مشروبات جیسے رنگ برنگے دونمبر مضر صحت مشروبات کے ساتھ ساتھ سکرین اور دیگر مضر صحت کیمیکل سے تیار آئسکریم کی بھی فروخت جاری ہے جسے کھانے اور پینے سے بچے بیمار ہور ہے ہیں اور محکمہ صحت اور محکمہ فوڈ خاموش عوامی سماجی حلقوں نے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔