سرگودھا،صوبہ بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے

کسی بھی سرکاری ہسپتال کی ایمرجنسی یا آئوٹ ڈور پر ادویات کی شکایات پر کاروائی عمل میں لائی جائے گی

منگل 1 مئی 2018 20:34

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2018ء) صوبہ بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ،کسی بھی سرکاری ہسپتال کی ایمرجنسی یا آئوٹ ڈور پر ادویات کی شکایات موصول ہوئی تو ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی،ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر صحت عمران نذیر کی جانب سے تمام ایم ایس صاحبان کو بذریعہ مراسلہ ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے سرکاری ہسپتالوںمیں ادویات کی فراہمی کویقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ڈاکٹروں کی حاضری کو بھی یقینی بنائیں اور ایمرجنسی واڈوں پر بھی ادویات اور ڈاکٹروں کو 24 گھنٹے موجو د رہنے کی ہدایت کریں ذرائع کے مطابق صوبائی وزیرعمران نذیر نے یہ ہدایت اس ضمن میں دی ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کسی بھی وقت کسی بھی شہر میں ہنگامی دورہ کر سکتے ہیں،

متعلقہ عنوان :