یوم مزدور ،ڈیرہ اللہ یا ر میں مختلف مزدور تنظیمو ں کی جانب سے ریلیاں نکا لی گئیں

منگل 1 مئی 2018 21:25

جعفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2018ء) یکم مئی یوم مزدور کے موقع پر ڈیرہ اللہ یا ر میں مختلف مزدور تنظیمو ں کی جانب سے ریلیاں نکا لی گئیں اور شکا گو کے شہدا کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا پی پی ایچ آئی ایمپلا ئز یونین جعفرآباد کی جانب سے جنرل سیکر ٹر ی سجا د کھو سہ اور ڈاکٹر ندیم کی قیادت میں ریلی نکا لی گئی جس میں کثیر تعدار میں ملازمین نے شرکت کی ہو ٹل مزدور یونین جعفرآباد کے صدر ہیبت خان گو لہ کی قیادت میں ریلی نکا لی گئی اور مزدور چوک پر جلسے کا انعقاد کیا گیا جبکہ آل رائس اینڈ فلور ملز لیبر یو نین کے زیر اہتما م صدر رضا خارانی کی قیادت میں ریلی نکا لی گئی جو مختلف راستو ں سے ہو ئی نیشنل پریس کلب پہنچ کر اختتام پذ یر ہو ئی ریلیو ں سے مقررین نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ مہنگا ئی کے دور میں کم اجرت کے با عث مزدور طبقے کا گزر بسر مشکل ہو چکا ہے سخت گر می میں خون پسینا بہا کر محنت مشقت کر نے والے مزدور کو ان کا حق نہیں دیا جا رہا ہے کسی بھی ملک کی ترقی میں مزدور ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں جن کی بدولت امیر طبقہ اپنی شان شوکت برقرار رکھتے ہیں مگر مزدور آج بھی خون پسینا ایک کر کے پیٹ کی آگ بجھاتے ہیں مگر حکو مت مزدورو ں کے فلا ح وبہبود کیلئے کو ئی اقدامات نہیں کر رہی ہے جس کی وجہ سے محنت کش طبقہ بے شمارمسائل سے دوچار ہیں انھو ں نے مطالبہ کیا کہ مزدورں کی اجرت میں اضا فہ کیا جا ئے اور انھیں ان کے حقوق دیے جا ئیں ۔

متعلقہ عنوان :