لندن کے ریلوے اسٹیشن کے باہر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

واقعے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا،حملہ آور فرار،وجہ معلوم نہ ہوسکی،پولیس نے جگہ کا گھیرائو کرلیا

بدھ 2 مئی 2018 15:32

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2018ء) لندن کے کوئینز بری ریلوے اسٹیشن کے باہر فائرنگ میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیاجبکہ حملہ آورفرارہوگیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن کے شمال مغربی علاقے میں فائرنگ کی اطلاع پر جب مقامی پولیس وہاں پہنچی تو ریلوے اسٹیشن کے باہر ایک شخص کی لاش ملی ،جبکہ ایک اور شخص زخمی حالت میں وہاں موجود تھا جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔